13ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم فلاپ

ممبئی (شوبز نیوز) سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر RRRجیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔رام چرن کی تقریبا 13 ارب روپے میں بننے والی فلم گیم چینجرصرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی۔ باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی۔رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزا موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔گیم چینجر اپنی ریلیز کے پہلے ایک دن ایک ارب64کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔دہلی اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر پروموشن کے باوجود، فلم کی ہندی ورژن نے بھارت بھر میں خاطر خواہ کمائی حاصل نہ کرپائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں