نشو کا سلطان راہی کے بیٹے کیساتھ رقص ، تنقید شروع ہوگئی

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ نشو ‘سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نِشو نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کئی یادگار فلموں میں جگہ بنائی، جن میں رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، بازی، انسان اور گدھا، کبڑا عاشق، بہشت، فرض، شکوہ سمیت دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔ اداکارہ نِشو کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاستا ہے کہ وہ لاہور کی ایک تقریب میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں