اروشی روٹیلا کا3منٹ پرفارمنس کا کروڑوں میں معاوضہ

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے 3 منٹ پرفارمنس کا کروڑوں میں معاوضہ لیکر سب کو حیران کر دیا۔بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کے لئے سرخیوں میں ہیں تاہم اب ان کی فلم میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اروشی نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لئے 3 کروڑ روپے لیے ہیں، اروشی نے ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے 1 کروڑ بھارتی روپے چارج کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں