پاکستان سے ویلٹ ہوٹل معاہدہ ختم

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباو پر میئرنیویارک نے پاکستان کے ساتھ 220 ملین ڈالر کا روز ویلٹ معاہدہ ختم کردیا ہے، نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے مہاجرین کیلئے پناہ گاہ قائم کی تھی، اب سے بند کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی نے پاکستان کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کے ساتھ 220 ملین ڈالر کے اس معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مہاجرین کے لیے پناہ گاہ قائم کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے مسلسل دبائو کے بعد کیا گیا، جنہوں نے امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے تارکین وطن کی سہولیات کے خلاف آواز بلند کی تھی۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈمزنے اس کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ یہ ہوٹل مئی 2023میں نئے آنے والوں کے استقبال کے مرکز اور پناہ گزینوں کے لیے رہائش کے طور پر کھولا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، جو اس ہوٹل کی مالک ہے، کو تین سال کے لیے 220ملین ڈالر ادا کیے جانے تھے۔ پی آئی اے نے 2005میں سعودی عرب کے حصص 36.4ملین ڈالر میں خرید کر اس ہوٹل کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔ٹرمپ کے قریبی ساتھی ویویک راماسوامی نے اس معاہدے پر تنقید کی تھی۔روزویلٹ ہوٹل کے 1025کمروں کو رات کے 200ڈالر کے حساب سے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں