بارش سے موسم خوشگوار

فیصل آباد’لاہور(سٹاف رپورٹر/بیورو چیف ) مغربی ہوائوں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا’فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، جہانیاں اور وہاڑی میں ہلکی بارش ہوئی، لاہورکے علاقے جوہر ٹائون، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی۔قصور، پنڈی بھٹیاں، رینالہ خورد، کندیاں چشمہ اور نواح میں بارش ہوئی، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بادل برسنے کی بھی پیشگوئی کر دی گئی، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی نویدسنا دی گئی،پہاڑوں پر برفباری کا امکان پیدا ہوگیا۔لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں بھی آج تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں