عید الفطر 31مارچ کو ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد (بیوروچیف) عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30مارچ کو متوقع ہے، لہذا پاکستان میں عیدالفطر 31مارچ کو ہوسکتی ہے، نیا چاند 28فروری 2025کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45منٹ پر ہو گا، 28فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12گھنٹے ہو گی۔ 28فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12گھنٹے اور بلندی 5ڈگری ہو گی ، 28فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے، 28فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ، 7ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں