جانی پہلوان نے شیر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) شیرپاکستان دنگل ،جانی پہلوان نیشیر پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کیزیراہتمام چائنہ سکیم میں شیرپاکستان دنگل کاانعقاد ہوا۔مجموعی طور پر18کشتیاں ہوئیں۔ صدر لاہور ریسلنگ مہر اکرم نے فاتح پہلوانوں کو نقد انعام سے نواز ا۔جانی پہلوان نے اویس ٹائراں والا کو چت کر کے دوسری بار شیر پاکستان کا ٹائٹل جیتا ۔صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان کی میزبانی میں دنگل دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعدادشریک ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں