بابراعظم نے ون ڈے ایونٹ میں 1000 رنز مکمل کر لئے

دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستانی بیٹر بابر اعظم دبئی میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں 1000رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔بابر اعظم نے اپنی 24ویں اننگز میں بھارتی بولر ہرشیت رانا کی گیند پر کور بانڈری پر شاندار ڈرائیو کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں ایک ہزار رنز کا ریکارڈ پاکستان کے سابق کھلاڑی سعید انور اور جاوید میانداد کے پاس تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں