ڈاکٹرز فیملی سے تعلق ہے مگر مجھے اداکاری کا شوق تھا،زینب مظہر

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ زینب مظہر کا کہنا ہے کہ جب بھی شادی کا سوچتی ہوں کسی لڑکی کی طلاق ہوجاتی ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں ہانیہ عامر کی بہن یمنی کا کردار نبھانے والی اداکارہ زینب مظہر نے نجی ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت موضوعات پر اظہار خیال کیا۔میزبان نے پوچھا کہ لڑکیاں گریجویٹ کرلیتی ہیں تو گھر والے دبا ڈالتے ہیں کہ شادی کرلو آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے؟زینب مظہر نے کہا کہ مجھے بابا کی جانب سے کوئی دبا نہیں ڈالا گیا کہ شادی کرلو بلکہ وہ کہتے ہیں کہ پڑھ لکھ کر کچھ بننا ہے، میں سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئی، ہم چار بہنیں ہیں لیکن والد نے کوئی پابندیاں نہیں لگائیں۔اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کو چاہیے کے شادی کے بعد مما کی گود سے نکل جائیں کیونکہ اب وہ کسی اور کے بھی لاڈلے بن چکے ہیں، آپ کو چاہیے کہ اپنے فیصلے خود لے سکیں۔زینب مظہر نے کہا کہ شادی سے اس لیے خوفزدہ ہوں کہ شادی کا جب بھی سوچتی ہوں تو کسی لڑکی کی طلاق ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں