سلمان خان کی فلم سکندر کا پوسٹر دوسری فلم کی کاپی نکلا

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا پوسٹر نقل کرنے پر شائقین شدید برہم ہوگئے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں کو ان کی فلم سکندر کا بے تابی سے انتطار ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا، تاہم یہ خوشی اس وقت ضد بحث اور تکرار میں بدل گئی جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ سکندر کا پوسٹر ہو بہو ایک فلم کی نقل ہے’ یہ فلم جیکلین فرنینڈس کی فلم مسز سیریل کلر ہے جس کا پوسٹر بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا کہ فلم سکندر کا ریلیز کیا گیا ہے، فلم بینوں نے فورا ہی اعتراض اٹھایا کہ سکندر کا پوسٹر ماضی کی فلم مسز سیریل کلر کے پوسٹر کا ہوبہو چربہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں