ویرات کوہلی کی ابرار احمد کی بائولنگ کی تعریف

دبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ۔ انتہائی اہم میچ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف چوتھی اور اپنے ون ڈے کریئر کی 51 ویں سنچری اسکور کی۔ویرات کوہلی نے 111گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ شاندار بلے بازی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی تعریفوں کے ساتھ ان کے بہترین رویے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی بھی تعریف ہورہی ہے۔میچ میں پاکستان کے بیٹرز اور بولرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں