پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے قوم مایوس

لاہور (سپورٹس نیوز) شائقین کرکٹ نے چیئرمین پی سی بی کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک ترین کارکردگی پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہی ہیں۔ شائقین کرکٹ نے سوال کیا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ یہی ٹیم جب سابق چئیرمین رمیز راجہ کے دور میں کھیل رہی تھی تو ہر آئی سی سی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچ رہی تھی جبکہ 1992 کے بعد پہلی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں پاکستان کو نمبر 1 پوزیشن ملی۔اب چئیرمین محسن نقوی کے دور میں یہی ٹیم مسلسل 3 آئی سی سی ٹورنامنٹس کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو گئی۔ اب پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ 8 ہے، ون ڈے رینکنگ 4 نمبر اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ 7 ہے۔ اس حوالے سے شائقین کرکٹ نے اپنی رائے کا مزید اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ رمیز راجہ خود کرکٹ کا تجربہ رکھتے تھے اسی لیے ان کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔جبکہ راشد لطیف نے نجم سیٹھی، ذکا اشرف، محسن نقوی اور حکومت کو پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ” پاکستان کرکٹ تباہی کے دھانے پر ایسے ہی نہیں پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں