بھارت سے شکست کے بعد ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری

لاہور(سپورٹس نیوز)چیمپئینز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی اور روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑی آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک پرفارمرز اور اسٹرائیکر کیمپ سے پلیئرز لیے جائینگے۔اسڑئیکر کیمپ کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانا جائے گا۔ پاکستان ٹیم دوری نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے کھیلے گی۔ قومی ٹیم 16 مارچ سے 5 اپریل تک دورہ نیوزی لینڈ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں