7ممالک سے مزید 60پاکستانی بے دخل

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچے4پاکستانی شہریوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا۔ عراق میں زائد المیعاد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9، امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2جبکہ جیل میں سزا پوری کرنے والے 15پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ امیگریشن کا کہنا ہے کہ آئیوری کوسٹ سے 1، قبرص سے 3اور قطر سے 4مفرور پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں