SSP آپریشن ‘انویسٹی گیشن اورصدر تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او اور سی پی او کی تبدیلی کے بعد فیصل آباد سے ایس ایس پی آپریشن’ ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت اعلیٰ افسران کو بھی تبدیل کر دیا گیا’ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایس پی آپریشن ملک طارق محبوب کو سنٹرل پولیس آفس لاہور جبکہ ان کی جگہ عمارہ شیرازی کو ایس ایس پی فیصل آباد تعینات کر دیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب کو تبدیل کر کے سنٹرل پولیس آفس لاہور اور انکی جگہ کیپٹن (ر) علی بن طارق کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل ایس پی صدر غلام عباس کو تبدیل کر کے ان کی جگہ محمد طاہر کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد تعینات کر دیا۔ علاوہ ازیں ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ فضل عباس کو ایس پی انوسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں