یمنیٰ زیدی کی فلم ”نایاب نام یاد رکھنا” نے مزید 2اعزازات حاصل کر لئے

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ یمنی زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب نام یاد رکھنا کی کامیابی کا سفر ایک سال بعد بھی جاری ہے۔گزشتہ برس کانز فلم فیسٹیول میں 2اعزاز اپنے نام کرنے والی اس فلم نے اب ساوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا میں بھی2اعزازات حاصل کرلئے۔ساوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا نے بہترین فیچر فلم کے اعزاز کیلئے نایاب نام یاد رکھنا کو چناہے جبکہ فلم کی مرکزی اداکارہ یمنی زیدی نے بھی بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس26جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، یہاں کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ زندگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں