ہمایوں سعید اور ماہرہ ”لوگرو” میں جلوہ گر ہونگے

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان فلم لو گرو میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔لو گرو میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار نبھائیں گے جس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جو اس سے قبل پنجاب نہیں جائوں گی، اور جوانی پھر نہیں آنی بناچکے ہیں۔لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے عید الاضحی پر ریلیز کیا جائے گا۔فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے یہ ایک رومانوی فلم ہوگی جسے ناظرین بھی بے تابی سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ لو گرو میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گے اس سے قبل دونوں نے ایک رومینٹک فلم میں اداکاری کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں