چیمپئنز ٹرافی ‘نئی تاریخ رقم

دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔انگلش بیٹر جو روٹ کی افغانستان کے خلاف 98گیندوں پر بنائی گئی سنچری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025میں 11ویں سنچری تھی۔جوکہ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔اس سے پہلے چیمپئنز ٹرافی کے کسی ایڈیشن میں سب زیادہ (10) سنچریاں 2002اور 2017 کے ایڈیشن میں بنی تھیں۔چیمپئنز ٹرافی 2025میں اب تک 8میچز کھیلیں گئے ہیں اور اس میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات کوہلی، راچن رویندرا، ابراہیم زادران اور جو روٹ سنچری بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں