ہانیہ عامر کی دپیکا پڈوکون کے انداز کو کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے انداز کو کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کردہ تشہیری ویڈیو میں انہیں ہوبہو دپیکا پڈوکون کے انداز کو کاپی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی ویڈیو کے پس منظر میں بھی دپیکا پڈوکون کی فلم اوم شانتی اوم کا ڈائیلاگ اور گانے کو سنا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے دپیکا پڈوکون کی 2007 کی فلم اوم شانتی اوم کے ایک منظر کو کاپی کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے جہاں انہیں خوبصورت قرار دیا، وہیں ان پر تنقید بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں