مشتاق احمد کا سابق کرکٹرز پر ہراساں کرنے کا الزام عائد

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق سپنر اور کوچ مشتاق احمد نے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاملہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سامنے آیا جب میزبان فخر عالم نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک ویڈیو دکھائی، ویڈیو میں مشتاق احمد نے دعوی کیا کہ دونوں سابق کرکٹرز ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے کوچ ہونے پر تنقید کرتے ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا اور قانون دونوں ترقی کر چکے ہیں، اور اسی لیے وہ اپنے وکیل کے ذریعے وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم پریکٹس کے دوران انہیں بانسر مارتے تھے، جس سے ان کا اعتماد متاثر ہوا، ورنہ وہ پاکستان کے بہترین آل رانڈر بن سکتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں