جوفرا آرچر نے جیمز اینڈرسن کا 21سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور(سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے اپنے ہم وطن سابق بالر جیمز اینڈرسن کا ون ڈے کرکٹ میں 21سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔آرچر نے افغانستان کی اننگز کے آغاز میں 2 اہم وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ کے عظیم فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کا ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ میں50وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے تیز ترین بالر بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں