سابق کرکٹر ڈیوڈ بون کی کرکٹ میچ ریفری سے کنارہ کشی

میلبرن(سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ بون نے کرکٹ میچ ریفری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون آئی سی سی میچ ریفری پینل سے الگ ہو گئے اور وہ اب کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ ممبر بن گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈو بون کی بورڈ میں خالی پوزیشن پر تقرری کی، سابق بیٹر ڈیوڈ بون 28مارچ کو کرکٹ آسٹریلیا بورڈ کو جوائن کریں گے۔ 1984سے 1996تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرنیوالے ڈیوڈ بون ان دنوں چیمپئنز ٹرافی 2025میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں