PCB کو عوامی ردعمل ٹھنڈ کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑینگے

کراچی(سپورٹس نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے دوران کپتان اور کوچ میں انا کی جنگ بھی چلتی رہی جس میں ٹیم ہار گئی اور وہ دونوں جیت گئے۔ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے پر نالاں نظر آئے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا۔ سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔ایونٹ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 2 بار اسکواڈ پر نظرثانی کا کہا مگر انکے مشورے کو نظرانداز کردیا گیا، چیئرمین نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ازخود تبدیلی کرنا مناسب نہ سمجھا۔پی سی بی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد کارکردگی کا جائزہ لے گا، ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ پرفارمنس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں