ندیم ظفر پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (PDCA) نے ندیم ظفر گوندل کو پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، انہیں قومی اور بین الاقوامی چیلنجز کے لیے ٹیم کی تیاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اپنی تقرری پر، ندیم ظفر نے PDCA کے صدر عرفان میراج اور ایگزیکٹو کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کیا۔ “میں صدر عرفان میراج، نائب صدر سید اشفاق حیدر، جنرل سیکرٹری شوکت علی ٹنیو، فنانس سیکرٹری عبد الرحمن یوسف، پریس سیکرٹری محمد ساجد اور ایگزیکٹو ممبر علی رضا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔ میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ڈیف کرکٹ کھلاڑیوں کی مہارت اور تکنیک کو بہتر بنانے میں مدد کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں