چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے جاری

کراچی(سپورٹس نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان جوڑ پڑے گا مگر ان سے بھی زیادہ نظریں اس میچ پر افغانستان کی ہیں، افغان ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج کے میچ کے نتیجے پر ہے۔گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے آج جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔اگر انگلینڈ 301رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207رنز سے ہرانا ہو گا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے، یہ ایک مشکل کام ہے لیکن یہی افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید ہے۔دوسری جانب اگر انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، اس صورتحال میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں