نکے وار نکمے تھانیدار نے ڈکیتی کی واردات کو چوری کی معمولی واردات بنا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیکے اور نکمے تھانیدار نے فیکٹری میں ہونیو الی ڈکیتی کی سنگین واردات کو چوری میں بدل کر مقدمہ درج کروا دیا حقیقت میں مذکورہ تھانیدار صابر علی ASIخود ہی دوران گشت وقوعہ پر پہنچا تھاجس نے 9رکنی ڈکیت گینگ کی واردات کا جائزہ لیالیکن بعد میں حالات و اقعات کو بدلتے ہوئے چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔فیکٹری مالکان سراپا احتجاج’ پولیس حکام سے نوٹس لینے کی استدعا۔ اس حوالے سے فیکٹری مالک ملک نعمان لطیف ولد ملک محمد لطیف ساکن 128گ ب جڑانوالہ نے ایس پی جڑانوالہ کو تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل چک نمبر128گ ب تحصیل جڑانوالہ کا رہائشی ہے سائل نے جڑانوالہ فیصل آبادروڈ سیم نہر کے قریب واقع چک نمبر122گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں ایک ماسٹر فلور ملز بنائی ہوئی ہے جو کہ ابھی تک چالو نہ ہوئی تھی مورخہ 22/23-02-2025کی درمیانی شب بوقت تقریباً1:00بجے 9کس افراد جو کہ جدید اسلحہ سے لیس تھے ملز کی بیرونی دیوار پھلانگ کر ملز کے اندر داخل ہو گئے اور ملز میں موجود4کس افراد علی محمد ولدمحمد بخش’ نثاراحمد ولد عبدالغنی’ علی رضاولد امانت علی’ محمد شہباز ولد محمد نواز موجود تھے جن کو شدید تشدد کرنے کے بعد رسیوں سے باندھ کر ایک کمرہ میں بند کردیا اور تقریباً4گھنٹے تک نامعلوم مسلح افراد ملز میں لوٹ مار کرتے رہے اور ایک عدد ٹرانسفارمرKVA630کی کوائلیں تانبا کارپر تار 350MMلمبائی ٹوٹل 210فٹ پیکب ایک عدد’ چین کپی مکمل جس کی مالیتی 58,00,000روپے تھے زبردستی سینہ زوری اور گن پوائنٹ پر ایک ہائی ایکس ڈالا پر لاد کر لے گئے جبکہ ملز میں موجود تمام افراد کو گن پوائنٹ پر رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کر کے پھینک دیا تھا صبح تقریباً6بجے کے سائل ہمراہ سلیمان لطیف ولد محمد لطیف اور محمد راشد ولد محمد بشیر اقوام ملک ساکنان چک نمبر128گ ب تحصیل جڑانوالہ اپنی بھینسوں کا دودھ لینے کے لئے پہنچا تو دیکھا تھاکہ ملز کے مین گیٹ پہلے ہی کھلا ہو جس پر سائل نے جانچ پڑتال کی توپتہ چلا کہ ملز میں کوئی آدمی نہ ہے جب دیکھا تو ملز کے 4کس ملازموںکو ڈاکوئوںنے رسوں سے باندھ کر ایک کمرہ میں بند کیا ہوا ہے اور مذکورہ بالا سامان غائب تھا’ سائل نے فوری طور پر 15پر کال کی توتھانہ صدر جڑانوالہ کے ASIصابر علی پہنچا تو کچھ دیر بعد فرانزک لیب کا عملہ بھی موقع پر آ گیا اورASIصابر علی نے سائل سے ایک سادہ کاغذ پر دستخط کروا لئے کہ ہم نے الزام علیہان کے انگوٹھے فرانزک سے چیک کروانے ہیں۔ جناب عالی مورخہ24-02-225کو صبح تقریبا11بجے قریب سائل کو پتہ چلا کہ وقوعہ کی ایک ایف آئی آر نمبری404/25درج ہو گئی ہے۔جس میں جرم 381Aلگایا گیا ہے حالانکہ سائل نے مذکورہ ایف آئی آر درج کروانے کے لئے کوئی بھی درخواست نہ گزاری تھی۔ متعلقہ تفتیشی افسر صابر علی نے نام نہاد درخواست پر صرف ایک لاکھ روپے چوری کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور موقع دیکھنے کے بعدسائل کے بھائی کا موبائل سم نمبری 0300-6688928اور ایک مضروب علی احمد کا موبائل سم نمبر0300-3329662بھی ASIصابر علی ساتھ لے گیا جو کہ آج تک بند ہیں کیونکہ سائل کے بھائی نے 15پر فون اسی موبائل نمبر0300-6688928سے کیا تھا جناب عالی سائل کی تقریباًمبلغ58,00,000روپے کی جدید مشینری گن پوائنٹ پر 9کس نامعلوم مسلح افرادنے زبردستی طور پر ملز کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر اور رسیوںسے باندھ کر ایک ہائی ایس ڈالا پر لاد کر لے گئے تھے۔ جناب عالیٰ آپ کی خدمت میں التماس ہے کہ مذکورہ ایف آئی آر میں جرم 394ایذاد فرما کر مکمل سامان کی تفتیش بھی درج فرمائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں