بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں صارفین کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا نے کیلئے آپریشنل تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ بجلی کی بلا تعطل ترسیل کی مانیٹرنگ کیلئے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمدعامر نے کہا کہ فیسکو ریجن میں شکایات کے ازالہ کی مانیٹرنگ کیلئے اعلی سطحی افسران 24گھنٹے متحرک رہیں گے۔ فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں شکایات کے فوری ازالہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سب ڈویژنوں کو اضافی ٹرانسفارمرٹرالیاں اور دیگر سامان مہیا کردیاگیا ہے۔ صارفین اپنی شکایات فیسکوسمارٹ ایپ،118،ٹال فری نمبر 0800-66554 اور متعلقہ دفاترکے نمبرزپرکال اور8118پر میسج کے ذریعے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں