جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے صدر حاجی شیخ بشیر احمد وفات پاگئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) شہر کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی بشیر احمد (انصاف ٹیکسٹائل مل والے)صدر جامع سلفیہ فیصل آباد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ جن کی نماز جنازہ آج یکم مارچ بروز ہفتہ شام 5بجے غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان سے ملحقہ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے۔حاجی بشیر احمد کی رہائش گاہ کوٹھی نمبر 114ٹیک ٹائون کینال روڈ میں ہے۔وہ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کے چچا جان ‘شیخ شاہد مجید کے تایا جان اور انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز فیصل آباد کے صدر حمزہ خالد شیخ کے دادا جان تھے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے حاجی بشیر احمد کی دینی و علمی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کامل مغفرت’کامل بخشش کے لئے دعا کی ہے اور پسماندگان کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں