کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انڈسٹری کے ابھرتے اداکار شجاع اسد کی تعریف میں پوسٹ شیئر کی ہے۔عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل تن من نیل و نیل کی کامیابی کے بعد ہر جانب چھا جانے والے اداکار شجاع اسد کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں۔تصویروں میں ان دونوں فنکاروں کو خوش گوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔عتیقہ اوڈھو کی یہ پوسٹ بتاتی ہے کہ اداکارہ اور شجاع اسد کسی پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے والے ہیں۔




