شادی خاندان کی مرضی سے کی شوہر بہت خیال رکھتے ہیں۔ سعدیہ امام

لاہور(شوبز نیوز)سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے شادی کی ایک دہائی بعد انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شروع میں ہی شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی، کیوں کہ وہ جرمنی جانا نہیں چاہتی تھیں۔سعدیہ امام حال ہی میں شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی سمیت تمام معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران اداکارہ اور ان کے شوہر نے بتایا کہ ان کی شادی پسند کی نہیں بلکہ خالصتا خاندان کی پسند سے ہوئی تھی۔دونوں کے مطابق وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، اہل خانہ نے ان کی شادی طے کی اور پہلی بار ایک دوسرے کو رشتے کی بات پکی کرنے کے وقت دیکھا تھا۔سعدیہ امام کے شوہر عدنان حیدر نے بتایا کہ چوں کہ وہ جرمنی میں کاروبار کرتے تھے، اس لیے انہیں سعدیہ امام کو کچھ پتا نہیں تھا جب کہ انہوں نے اہل خانہ کو رشتہ تلاش کرنے کا کہ دیا تھا۔ان کے مطابق جرمنی میں ان کا ریسٹورنٹس اور گیسٹ ہاوسز کا کاروبار ہے، ان کی خواہش تھی کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی ہو۔عدنان حیدر کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت ان کی اہلیہ کی والدہ انتقال کر گئیں جب کہ کچھ عرصے بعد ان کے والد بھی چل بسے تھے، اس لیے سعدیہ امام کو جرمنی میں قیام کرنا مشکل لگ رہا تھا، تب اگر وہ چاہتے تو دوسری شادی بھی کرسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ عدنان حیدر سے رشتہ طے ہونے سے قبل ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین نے انہیں فریضہ حج کے لیے شادی کی شرط رکھی، جس وجہ سے انہوں نے شادی کی حامی بھری، کیوں کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کے والدین حج ادا کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ بھی شوہر کو نہیں جانتی تھیں، ان کی شادی ارینج میریج تھی، انہوں نے شوہر کو رشتہ طے کرنے کے وقت دور سے دیکھا تھا۔اداکارہ کے مطابق رشتہ طے کرتے وقت ان کے شوہر نے منقبت پڑھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں