ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار نہیں کروں گی، گل رعنا

لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکارہ گل رعنا کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر وہ پروڈکشن کا کام کرتی رہی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے دیگر اداکاروں کی چپلیں بھی اٹھائیں اور کپڑے بھی استری کیے۔عاصم اظہر کی والدہ گل رعنا حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، شوبز انڈسٹری اور نئی اداکاراوں کے ریوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ فن کار یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، اداکاری میں بہتری لائی جا سکتی ہے لیکن اداکاری سکھائی نہیں جا سکتی۔انہوں نے بتایا کہ اداکار کی صلاحیتیں تراشنے کا ہنر ہدایت کار کے پاس ہوتا ہے۔سینئر اداکارہ نے اپنے منفرد کرداروں کا تمام کریڈٹ اپنے ہدایت کاروں کو دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مجھے الگ الگ کردار آفر نہیں کرتے تو میں کیسے کر پاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں