پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ 7مارچ سے ہوگا

پورٹو ریکو( سپورٹس نیوز) پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ7مارچ سے پورٹو ریکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2008 میں کھیلا گیا تھا۔ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر برائس گارنیٹ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کیلئے40لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں