سلمان علی آغا ممکنہ طور پر قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں،میڈیا رپورٹس

لاہور( سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی جس کے بعد ٹیم کے نئے کپتان بنانے سے متعلق باتیں سامنے آنے لگیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔پروگرام میں شرکت کیلئے آئے مہمان اسپورٹس صحافی نسیم راجپوت نے اس حوالے سے کہا کہ سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں