70سالہ کھلاڑی نے شطرنج چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (سپورٹس نیوز) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام فیریئر ہال میں دو روزہ منعقد کردہ کراچی اوپن شطرنج کے کھیل کی شاندار اختتامی تقریب اختتام پذیر ہوگئی، تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سیکریٹری کھیل سندھ عبدالعلیم لاشاری، ڈائریکٹر کھیل امداد علی ابڑو، چیف انجنیئر محمد اسلم مہر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر فرید علی اور دیگر افسران شریک ہوئے، کراچی اوپن شطرنج گیم جیتنے والوں میں سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے ٹرافیاں، نقد انعام، گولڈ مڈلز اور اسناد تقسیم کی. ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق کراچی اوپن شطرنج کی تین مختلف کیٹیگریز میں سینئر کیٹگری،انڈر 12,انڈر 18 میں 400 خواتین و مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں