ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار نیل نتن مکیش نے بالآخر اس دیرینہ تنازعے پر وضاحت دے دی ہے جو برسوں پہلے ایک ایوارڈ تقریب میں شاہ رخ خان کے ساتھ پیش آیا تھا۔مذکورہ واقعہ سال 2009 کے فلم فیئر ایوارڈز کے دوران پیش آیا تھا جس میں اداکار نیل نتن مکیش نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے نام کا مذاق اڑانے پرشٹ اپ کہہ دیا تھا۔ یہ مذاق وائرل ہو گیا، جس کی وجہ سے نیل کے ردعمل پر قیاس آرائیاں کی گئیں۔شاہ رخ خان نے نیل نتن مکیش کے نام پر ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہارا نام نیل نتن مکیش ہے، لیکن تمہارا سرنیم کہاں ہے؟ تمہارے نام میں تو سارے پہلے نام ہیں۔یہ بات اس وقت نیل نتن مکیش کو ناگوار گزری جس کے جواب میں اداکار نے اس تبصرے کو اپنی توہین سمجھا اور کہا کہ آپ سب کو چپ رہنا چاہیے۔اس واقعے کے تقریبا 15 سال بعد ایک حالیہ انٹرویو میں نیل نے وضاحت کی کہ وہ کبھی بھی اپنے سینئرز سے اس طرح بات نہیں کریں گے۔




