مشکل کردار ادا کرنے سے کبھی نہیں گھبراتی۔ اداکارہ ماریہ واسطی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ ماریہ وا سطی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فلم انڈسٹری کی نئی شروعات نے ٹی وی فنکاروں کو بہت مواقع فراہم کردیئے ہیں اب صرف ٹی وی فنکار ڈراموں تک محدود نہیں رہے۔مشکل کردار میری پہلی ترجیح ہے کیونکہ کسی فنکار کی صلاحیتیں اس وقت کھل کر سامنے آتی ہیں جب اسے مشکل کردار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے، فین ازم کے معاشرے میں فنکار کو اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے وہ آپ کو جس جگہ دیکھ چکے ہوتے ہیں دوبارہ اس سے اوپر دیکھنا پسند کرتے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کے معیار پر پورا اتروں، انہوں نے کہا قدرتی طور پر ابتدائی دنوں میں پی ٹی وی کے سینئر تجربہ کار پروڈیوسر ز کے ڈراموں میں کام کرکے جو تجربہ ملا اس کا اثر اب تک ڈراموں میں ناظرین دیکھتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں