منا بھائی ایم بی بی ایس کی اداکارہ سالوں بعد منظرعام پر آ گئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گریسی سنگھ سالوں بعد منظرعام پر آگئیں۔اداکارہ گریسی سنگھ نے 2001عامر خان کے ساتھ کامیاب فلم لگان میں مرکزی کردار نبھایا اس کے بعد 2003میں منا بھائی ایم بی ایس ایس میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔لگان اور منا بھائی ایم بی بی ایس کی کامیابی کے بعد گریسی سنگھ گنگا جل اور مسکان میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اس کے بعد وہ فلموں سے غائب ہوگئیں۔البتہ انہوں نے 2021میں ٹی وی ڈرامے میں کام کیا جسے بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔تاہم اب اداکارہ سالوں بعد سامنے آئیں اور انہوں نے اشوتوش گواریکر کے بیٹے کونراک گواریکر کی شادی میں شرکت کی جس میں عامر خان سمیت دیگر اداکار بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں