رواں سال پاکستان اور بھارت کے درمیان 3میچز متوقع

لاہور (سپورٹس نیوز) ہندوستان اور پاکستان کے شائقین اس سال مزید میچوں کی توقع کر سکتے ہیں کیونکہ ایشیا کپ ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی ایڈیشن میں واپس آ رہا ہے جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلے میچ ستمبر میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔شائقین ممکنہ طور پر اس سال 3 مزید پاک بھارت میچز میچ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ ایشیا کپ ستمبر میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ کِرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی)نے ستمبر کے دوسرے اور چوتھے ہفتے کے درمیان ٹورنامنٹ کے لیے ایک عارضی ونڈو کا فیصلہ کیا ہے، یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور مبینہ طور پر کل 19 میچ کھیلے جائینگے، مزید برآںبھارت 2025ایشیا کپ کا باضابطہ میزبان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں