دبئی (سپورٹس نیوز)بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے، ہٹ مین آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان کو سیمی فائنل میں گیل کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف ایک چھکا درکار تھا،انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں تیز گیند باز نیتھن ایلس پر شاندار چھکا لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، روہت شرما نے دبئی سٹیڈیم میں ہندوستانی اننگز کے دوسرے اوور میں ناتھن ایلس کے اوور میں چھکا لگا کر تاریخ رقم کی ، آئی سی سے ون ڈے ٹورنامنٹ میں 65 چھکے ہوگئے ہیں،اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کے نام تھا۔




