نین تارا نے خود کو دیئے گئے لقب لیڈی سپراسٹار پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(شوبز نیوز) معروف ساتھ انڈین اداکارہ نین تارا نے مداحوں کی جانب سے خود کو دیے گئے لیڈی سپر اسٹار کے لقب پر خاموشی توڑ دی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نین تارا کو مذکورہ لقب مداحوں نے ان کی آن اسکرین لاجواب پرفارمنس کی بدولت دیا جسے وہ ناپسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نے ٹائٹل کے پیچھے چھپی محبت کو سراہتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اصل نام سے مخاطب کریں۔انہوں نے فینز کے نام ایک نوٹ جاری کیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے مجھے لیڈی سپر سٹار پکارا جو آپ کی میرے لیے بے پناہ محبت ہے، قیمتی لقب سے نوازنے پر میں آپ سب کی مشکور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں