ون ڈے سٹیج ڈرامہ فنکار کے معاشی قتل کے مترادف ہے’ منور سعید

لاہور(شوبز نیوز)پاکستان کے سینئر اداکار منور سعید نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹر ی میں سٹیج ڈرامہ اپنا ایک خاص مقا م رکھتا ہے، ون ڈے سٹیج ڈرامہ فنکار کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔کراچی میں سٹیج ڈرامہ سے وابستہ افراد سے ملاقات کے دوران منور سعید نے کہا کہ اگر معیاری کام اور صاف ستھرے سٹیج ڈرامے نہیں بنیں گے تو فیملیز سٹیج کی طرف آنا چھوڑ دیں گی جس سے انڈسٹری کو شدید نقصان ہوگا اور اس فیلڈ سے وابستہ لوگوں کے شدید مالی مشکلا ت کا شکار ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ہرسٹیج ڈرامے کو کم از کم ایک ہفتہ تک پیش کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں