لاہور(سپورٹس نیوز)سابق پاکستانی کرکٹر و ہیڈ کوچ محسن حسن خان نے بابر اعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی کو زیرو قرار دے دیا۔محسن حسن خان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کے ویرات کے ساتھ موازنے پر چونکا دینے والا ردِعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دوں کہ بابر اعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی کچھ بھی نہیں ہیں، زیرو ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ لیکن یہ بنیادی مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ پاکستان کرکٹ کا ہے۔




