شعیب اختر کیپٹل پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو کیپٹل پریمیئر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، اس حوالے سے ان کا لیگ کے ساتھ نیا معاہدہ طے پا گیا ہے۔شعیب اختر نے لیگ کو ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “یہ لیگ جڑواں شہروں میں کھیل کے فروغ میں مدد دے گی اور اوورسیز پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ بنے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ لیگ کی ہر ممکن مدد کریں گے اور اسے پاکستان میں ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع سمجھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی دوریاں ختم کرنے میں مدد ملے گی، اوورسیز یہاں آکر گھومنا چاہتے ہیں، کیپٹل پریمئیر لیگ سے پاکستان کو ٹورازم کو فروغ ملے گا۔شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی مستقبل کے اسٹار کھلاڑی ہیں، تاہم ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کی بالنگ ہمیشہ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، اور شاہین، حارث اور نسیم نے کئی کامیابیاں دلائی ہیں۔”انہوں نے کرکٹ مینجمنٹ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ “پی سی بی میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسی نہیں۔ محسن نقوی ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن انہیں اپنے قریبی مشیروں کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔”شعیب اختر نے ریجنل کرکٹ سسٹم کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستان میں 8 ریجنز کی 65 ٹیمیں ہونی چاہئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں