ہرجنگ آپکو مضبوط بناتی ہے’ انجلین ملک

کراچی (شوبز نیوز)معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے اسپتال سے تصاویر شیئر کی ہیں۔انجلین ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حوصلہ واضح طور پر بلند دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی 3 کیمو تھیراپیز ہو چکی ہیں۔انجلین ملک نے لکھا ہے کہ 3 کیمو ہو چکیں، اب بھی مضبوط کھڑی ہوں، قوتِ ارادی اور طاقت ہمیشہ آپ کو جیت کی جانب لے جاتی ہے، ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں