سپر سٹار بننے میں ہانیہ عامر کی سالوں کی محنت شامل ہے،صبا قمر

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو بھارت میں کام کیے بغیر نہ صرف انڈیا بلکہ بنگلہ دیش میں بھی سپر سٹار بن گئیں۔نادیہ خان نے حال ہی میں کیا ڈراما ہے نامی شو میں ہانیہ عامر کی کبھی میں، کبھی تم میں اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں حقیقی سپر سٹار بھی قرار دیا۔ ہانیہ عامر خطے کی واحد اداکارہ ہیں جو سکرین پر گلیمر کردار کیے بغیر ہی پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت میں سپر اسٹار بن گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر سٹار بننے میں ہانیہ عامر کی سالوں کی محنت شامل ہے، وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں، ان کے جذبات، ان کے انداز کہیں سے بھی مصنوعی نہیں دکھتے۔نادیہ خان کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کو راتوں و رات شہرت ملی اور وہ سپر سٹار بنیں۔بلکہ انہوں نے کئی سال تک کام کیا اور اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں نادیہ خان نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کام پر یقین رکھا ہے۔ اور میں نوجوان اداکاروں کو بھی یہ کہنا چاہتی ہوں کہ وہ بھی محنت سے آگے بڑھیں گے تو حقیقی کامیابی حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں