چک نمبر242ج ب سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار

چنیوٹ(نامہ نگار)چک نمبر242ج ب (مڑلو)محکمہ تعلیم کی عدم توجہ،سکول سہولیات سے مرحوم،عمارت بھی خستہ،اہل علاقہ کی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل تحصیل بھوآنہ کے گاں چک نمبر 242 ج ب (مڑلو)کے طلبا و طالبات کھنڈر نما سکول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں گاں میں سکول کی عمارت محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کا شکار، طلبا و طالبات جان ہتھیلی پر رکھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں سکول کی عمارت بھی خستہ حال ہے اور سکول کے اندر دیگر سہولیات کا بھی فقدام ہے اس حوالے سے اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ قریب کوئی سکول نہ ہے جہاں اہل دیہہ کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔ متعدد بار محکمہ تعلیم کے افسران بالا کو درخواستیں گزار چکے ہیں لیکن تا حال اس سکول کی تزئین و آرائش نہ کی گئی۔ اہل علاقہ سراپہ احتجاج ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ اہل علاقہ نے سی او ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں