سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی(سپورٹس نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے باسط علی سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ باسط علی نے 1993 سے 1996 کے درمیان 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔باسط علی کے ٹیسٹ کیریئر میں 5 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے ۔جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 9 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں