بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی صرف 4ماہ چل سکی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کی۔ابھینیت کوشیک نے اپنے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے ساتھ انٹرویو دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں