ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید کا شاندار کارنامہ

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کا سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے-انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔اس سے قبل یہ عالمی اعزاز امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا، جان پیری نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب سروسز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔طلحہ وحید کا شمار ملک کے نمایاں سینئر ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 35 پلس، 40 پلس اور 45 پلس ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔وہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سینئر ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی بہترین عالمی رینکنگ 40 پلس ڈبلز کیٹیگری میں 144 رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں