حسن شہریار یاسین کا ڈیلی بوائز سے ہولی وڈ ڈیبیو

کراچی (شوبز نیوز)مقبول فیشن ڈیزائنر، ٹی وی میزبان اور اداکار حسن شہریار یاسین المروف ایچ ایس وائے نے امریکی ویب سیریز ڈیلی بوائز سے ہولی وڈ کیریئر کا آغاز کردیا۔ ایچ ایس وائے نے نہ صرف ڈیلی بوائز نامی ویب سیریز میں اداکاری کی ہے بلکہ انہوں نے مذکورہ سیریز کے بعض اداکاروں کے لیے لباس بھی تیار کیا ہے۔حسن شہریار یاسین نے ڈیلی بوائز کے مرکزی اداکاروں کے آٹھویں اور نویں قسط کے لباس بھی ڈیزائن کیے جب کہ انہوں نے انہی اقساط میں کردار بھی ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں